سندھ

انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پھرمسترد

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت ایک بارپھرمسترد کردی۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت کراچی میں دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نےعبوری ضمانت منسوخ ہونے پردرخواست ضمانت دائرکی تھی تاہم عدالت نےانیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

دہشت گردوں کوعلاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اس کیس میں وسیم اختر، عثمان معظم اورقادرپٹیل بھی نامزد ہیں جب کہ کیس میں ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد ہوچکی ہے اورایم کیو ایم کے سلیم شہزاد مفرورہیں۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیس کے مفرورملزم سلیم شہزاد سے متعلق مختارکارسے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پرمختار کارکی رپورٹ کے بعد مفرورسلیم شہزاد کو اشتہاری قراردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close