سہون: کرپشن کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی, مراد علی شاہ
سہون: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے اخیتارات پر وفاق سے کوئ اختلاف نہیں اور نہ ہی رینجرز اختیارات میں توسیع پر وفاق کے اعتراض کا علم ہے صوبے اور سندھی عوام کے حقوق کیلئے وفاق سے ہر فورم پر بات کریں گے۔ سہون میں خضر ت لال شبہاز قلندر کے مزار پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہو چکا ہے ۔ کرپشن کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے انکی کوئی با ت نہیں ہوئی ، ہم وفاق کوکوئی سمری نہیں بھیجی تھی بلکہ خط بھیجا تھا جس کا ابھی تک زبانی یا تحریری جواب نہیں آیا اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنے آبائی علاقہ جام شورو پہنچے۔وزیراعلیٰ نے اپنے والد اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔صوبے کے عوام کے مسائل حل کروں گا۔انہوں نے کہا سندھ کی خدمت کیلئے تمام ادارے اور سیاسی پارٹیاں میرا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات پر وفاق سے کوئی اختلاف نہیں۔