سندھ

کامران ٹیسوری نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم) کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے الیکشن میں حصہ نہ لینےکا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم بہادرآباد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے، بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمہ داری بھی بہادرآباد پر جائےگی اور 27 جولائی کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے، فاروق ستار روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں اور بہادر آباد والوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close