عاصم کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش
462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے علاج کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ۔
ڈاکٹر رضا نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہونی ہے اور جناح ہسپتال میں اس حوالے سے کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔ یہ سہولت صرف ضیا الدین ہسپتال اور آغا خان ہسپتال میں موجود ہے ۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ کے رکن کے جواب پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور یہاں یہ سہولت کیوں موجود نہیں ہے؟ عدالت نے حکم دیا کہ یہ صرف ڈاکٹر عاصم کا نہیں بلکہ بہت سے لوگوں سے وابستہ مسئلہ ہے اس لیے جناح ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے انتظامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر میڈیکل بورڈ کا سربراہ پیش ہو۔