Featuredسندھ

قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے امید کرتا ہوں عوام پوری طاقت سے ملک میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کیمپ پر جو کارکنان زخمی ہوئے اور بلوچستان میں حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں اجازت ہے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close