سندھ

کراچی کے ایک سو اسی نجی اسکولز حساس ہیں، آئی جی کی تصدیق

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے 180 اسکولوں کے قریب پولیس چوکیاں بنانے کا حکم دے دیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کا مربوط نظام بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سیف اسکول براجیٹ کے تحت کمیٹی بھی بنا دی گئی۔ 

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نے اسکولوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔ آئی جی سندھ کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں 180 اسکول حساس ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ نے ان اسکولوں کے نزدیک پولیس چوکیاں بنانے کا حکم دے دیا۔ اسکولوں کی سیکیورٹی کیلئے مربوط پلان بنانے کے لئے کیبنٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ قائم علی شاہ نے ہندو لڑکیوں کو مذہب کی تبدیلی پر مجبور کرنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے بھی کمیٹی بنا دی۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close