سندھ
سندھ کابینہ نے رینجرز اختیارات میں تین ماہ کے لیے غیر مشروط اختیارات کی منظوری دے دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردئیے جس کے تحت رینجرز کو صوبے میں تین ماہ کے لیے اختیارات دئیے جائینگے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ کابینہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری پر دستخط کیے ۔سمری کے متن کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی غیر مشروط منظوری دی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کل وفاقی حکومت کو رینجرز اختیارات پر خط لکھے گی ۔