”یہ لوگ فوراً استعفیٰ دیدیں کیونکہ۔۔۔“ پیپلز پارٹی نے اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کر دیا، جان کر مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
کراچی : چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم مرکز میں ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے ، سیاسی جماعتیں احتجاج کریں لیکن پارلیمنٹ کا فورم نہ چھوڑیں،الیکشن شفاف نہیں ہوئے چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں۔تفصیلات کے مطابق پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن 2018کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ دوسری جماعتوں کے سربراہوں کے تیور بڑے خطر ناک ہیں ، ہم جمہوری لوگ ہیں اس الیکشن کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں تھے ، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمان میں اس معاملے کو لے جاﺅں گا اور ہم پارلیمنٹ میں ڈٹ کا اپوزیشن کریں گے ۔ میں پارلیمنٹ میں دکھاﺅں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے ؟انہوں نے کہا کہ سخت حالات کے باوجود ہم نے 2013کے انتخابات کے مقابلے میں بہتر پوزیشن حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کریں لیکن پارلیمنٹ کا فورم نہ چھوڑیں ۔سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں ان سے بھی بات کریں گے ۔