سندھ

عدالت نے کراچی کے نامزد میئروسیم اخترکو الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی

عدالت نے کہاہے کہ وسیم اختر کی انتخابات میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وسیم اخترکی جانب سے میئرکراچی کے انتخابات میں شرکت کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں وسیم اختر کے وکیل نے موقف اختیا رکیا کہ وسیم اختر ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئرہیں،آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا دن ہے اس لیے انہیں الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دی جائے۔اس حوالے سے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کو اختیار ہے کہ وہ ملزم کو اجازت دے سکتی ہے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں وسیم اختر کو الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔خیال رہے کہ وسیم اختر مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں،انہوں نے میئر کے انتخابی عمل میں شرکت کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close