سندھ

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد انتخابی نتائج سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی سربراہی سے مستعفی

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد انتخابی نتائج سے دل برداشتہ ہو کر پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس می اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ الیکشن کی ایسی نظیر کہیں نہیں ملتی، الیکشن میں بہت ساری انجنئیرنگ کی گئی ہے، ہم سازشوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان مجھ سے بہتر چیئرمین منتخب کرلیں، جو میں نے پچھلی نیوز کانفرنس میں کہا تھا، وہ سچ ثابت ہوا، میں نے کہا تھا یہ کنٹرولڈ انتخابات ہیں، پھر بھی ہم نے حصہ لیا، میں نے یہ بات بھی کہی تھی کہ باہر کے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ شہر ان کے ہاتھوں سے چھینا جا رہا ہے۔ آفاق احمد کی جانب سے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر کارکنان کی جانب سے شدید مخالف کی گئی اور نعرے بازی کی اور کارکنان رونے لگے۔ آفاق احمد نے کارکنان کے اصرار کے باوجود استعفیٰ واپس لینے سے انکار کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close