سندھ

نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈاکٹر ہلاک

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اختر فاروق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پریتم داس،حسرت موہانی کالونی میں اپنے کلینک میں موجود تھے جب ان پر حملہ کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ جس وقت ڈاکٹر پر حملہ کیا گیا،ان کا اٹینڈنٹ اس وقت موبائل کارڈ خریدنے گیا ہوا تھا،جبکہ ڈاکٹر کو سینے میں گولی ماری گئی.

ان کا کہنا تھا کہ گولی کی آواز سن کر اسسٹنٹ کلینک پہنچا،جہاں اس نے ڈاکٹر کو خون میں لت پت دیکھا جس کے بعد اس نے اپنے دوست کی مدد سے انہیں رکشہ کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا.

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ اطلاع ملنے پر ڈاکٹر کے بیٹے مُکیش کمار اسپتال پہنچے اور انہوں نے اپنے والد کو آغا خان اسپتال منتقل کیا،جہاں ڈاکٹر پریتم داس دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے.

ان کا کہنا تھا ملزم ڈاکٹر کی کوئی بھی قیمتی اشیا نہیں لے گئے،جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.

پاک کالونی کی پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈاکٹر کے بیٹے کی مدعیت میں تحت درج کرلیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close