سندھ

منی لانڈرنگ کیس:آصف زرداری اورفریال تالپورکوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کانوٹس جاری

کراچی: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کانوٹس جاری کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میںآصف زرداری اورفریال تالپورکو4اگست کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرطلب کیاگیاہے جس کے لئے انہیں نوٹس جاری کر دیاگیا ہے جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈکرانے کاکہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل بھی آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری کرچکی ہے لیکن انتخابی مہم کے باعث آصف زرداری اورفریال تالپورکی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close