کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کے کیس کی سماعت میں درخواست گزارکوآئندہ سماعت پرتیاری کےساتھ پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف قتل اوراقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے درخواست گزارکی فوری درخواست پرسماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست میں وفاقی وصوبائی حکومت،نیب،آئی جی سندھ ،بانی ایم کیوایم،فاروق ستار،وسیم اختر اوربابرغوری کو فریق بنایا گیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزارکوآئندہ سماعت پرتیاری کےساتھ پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔