” کیا الطاف حسین خلائی مخلوق کے ذریعے کراچی میں ۔۔“ وسیم بدامی نے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ لا جواب کر دیا
کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اتحاد پر سینئر صحافی وسیم بادامی اپنے شو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خوب کلاس لیتے ہوئے نظر آ ئے اور ایسے ایسے سوالات کر دیئے کہ پی ٹی آئی رہنما لاجواب ہوئے گئے ۔
وسیم بادامی نے فیصل واوڈا کو سلام کیا اور شو میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اتحادی ، الحمداللہ ۔یہ بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، غنڈہ گردی کرنے والی ایم کیوایم ہے یا پھر نئے پاکستان کے ساتھ ساتھ نئی ایم کیوایم وجود میں آ گئی ہے جس سے آپ نے اتحاد کیاہے ؟۔
اس سوال پر جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کے بارے میں جو باتیں کی گئی ہیں میں آج بھی ان پر سٹینڈ لیتا ہوں ، لیکن 22 اگست کو انہوں نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کروانے والے لیڈر کو خیر آباد کہہ دیا ، اگر آپ کہیں گے کہ علی رضا عابدی بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر ہیں تو میں کہوں گا کہ نہیں ، جب ان کے ساتھ اختلاف تھا تو تب بھی میں نے ان کے بارے میں یہ نہیں کہا ۔
یہاں پر وسیم بادامی نے ایک مرتبہ پھر اینٹری ماری اور سخت سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” تو کیا الطاف حسین خلائی مخلوق کے ذریعے شہر میں دہشتگردی کرواتے تھے ۔ اس پر فیصل واوڈا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کو خیر آباد کہہ دیا ہے ۔ اس جواب سے وسیم بادامی کا اطمینان نہیں ہوا اور انہوں نے پھر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خیر آباد کہنے سے قبل آپ کے خیال میں تو الطاف حسین دہشتگرد تھے تو وہ ان کے ذریعے نہیں توپھر کن کے ذریعے کرواتے تھے ؟
اس سوال پر فیصل واوڈا تھوڑا بہت ڈولتے ہوئے نظر آ ئے اور کہا کہ اگر آپ ان چہروں کی بات کریں گے تو یہ ہرگز اس میں ملوث نہیں تھے تاہم انہیں پتا ہو سکتاہے لیکن یہ ملوث نہیں ہیں ۔
وسیم بادامی نے پھر سوال داغتے ہوئے کہا کہ ” آپ ان کا حساب لینے کی بجائے کہ آپ بتاﺅ وہ کون لوگ تھے ، آپ ان کے ساتھ اتحاد کر کے بیٹھ گئے ہیں ۔“
فیصل واوڈ ا نے کہا کہ ہم حساب کریں گے ، وسیم اختر کے خلاف نیب اور لاہور ہائیکورٹ میں گیا ہوں ، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میں پیچھے ہٹ جاﺅں گا ، کبھی نہیں ۔کل اگر میں کوئی چیز غلط کروں گا تو ان کو پورا حق ہوگا کہ وہ میرے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔