سندھ

جنوبی پنجاب صوبہ صرف پیپلزپارٹی ہی بنا سکتی ہے ،کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے : بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حالیہ انتخابات کو مسترد کرچکی ہے، انتخابات میں بے ضابطگی کے شواہد پارٹی الیکشن سیل کو بھیجے۔نجی ٹی وی چینل ”اے آر وائی نیوز“ کے پاکستان پیپلز پارٹی مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکنوں کو متحرک رکھا جائے، جلد خیبرپختونخوا کا تفصیلی دورہ کروں گا، پیپلزپارٹی کارکنوں جیسا بہادر، ثابت قدم اور وفادار کوئی نہیں ہے,چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں,ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف پیپلزپارٹی ہی بنا سکتی ہے، انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی کی غیرمشروط حمایت نہیں کریں گے ہماری حمایت اور مخالفت صرف عوامی مسائل کی بنیاد پر ہوگی۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close