پاکستان پیپلزپارٹی نے فریال تالپور پر بنائے گئے ایف آئی اے کے کیس کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے چلنے والی خبر سفید جھوٹ ہے،اس میں کوئی بھی سچائی نہیں ۔نجی ٹی وی چینل”سماءنیوز“ کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے آیف آئی اے کے ڈی جی اور چند افسران ہیں، سپریم کورٹ کا نام استعمال کر کے پی پی پی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، سپریم کورٹ نے خود کہا کہ ہم نے ایسا کوئی حکم نہ دیا تھا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے بےلگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا، چند آیف آئی اے افسران سازشی مہرے بن کر سیف الرحمان ثانی بننے کی کوششیں کر رہے ہیں، فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے،انتخابات میں ڈی جی ایف آئی اے اور جی ڈے اے کا سندھ میں اتحاد تھا۔واضح رہے کہ سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور ا?صف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے تین کروڑ روپے اویس مظفر کو دبئی منتقل کرنے کے ثبوت مل گئے ہیں۔