سندھ

آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنائے جانے کا امکان

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف 35ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میںجے آئی ٹی کوتحقیقاتی ٹیم نے شواہدپیش کردیے،منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کل اسلام آباد روانہ ہوگی،جے آئی ٹی کا اجلاس بھی کل ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ہوگا،جہاں کل سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپورکو بھی طلب کیا گیا ہے،آصف زرداری،فریال تالپورکے پیش ہونے پرجے آئی ٹی ان دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی ،35ارب روپے میں سے 23ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کرلی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل بھی آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری کرچکی ہے لیکن انتخابی مہم کے باعث آصف زرداری اورفریال تالپورکی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close