سندھ

تحریک انصاف نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنایاتو پیپلزپارٹی پر دباﺅمیں اضافہ ہوگا:میئر کراچی

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ اگر تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر بھی دباﺅ پڑے گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاہے کہ جہاں تک مینڈیٹ کا تعلق ہے ہم الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں اور کر بھی رہے ہیں۔ عمران خان نے بھی ہمارے ساتھ حلقے کھولنے کی بات پر اتفاق کیاہے ۔عمران خان نے میرے اوپر کرپشن کے الزاما ت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات صوبائی معاملہ ہے ۔پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ اگر تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر بھی دباﺅ میں اضافہ ہو گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close