سندھ

وقاص شاہ قتل کیس؛ ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج کو سزائے موت

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ہے۔

 کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ، اس کے علاوہ اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا اور اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کے نتیجے میں وہاں موجود ایم کیو ایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ رینجرز نے ملزم آصٖف شاہ کو اندرون سندھ سے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close