سندھ

نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پر محکمہ داخلہ،پراسیکیوٹرجنرل اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اور فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود راو¿انوارکوضمانت دی،استدعا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کیاجائے۔

عدالت نے محکمہ داخلہ،پراسیکیوٹرجنرل ،راﺅ انوار اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اور جواب طلب کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close