سندھ

تحریک انصاف کو حکومت چلانے کا موقع ضرور دیں گے :نبیل گبول

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو حکومت چلانے کا موقع دیں گے ، مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کے ساتھ ملکر حکومت بنا سکتے تھے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف والے حکومت بنا رہے ہیں اب ہم کو زیب نہیں دیتا کہ ان کے کپڑے اتاریں ۔ ان کو حکومت چلانے دیں اور ہم ان کو حکومت چلانے کا موقع ضرور دیں گے ۔ ایک ایسا بھی وقت تھا جب ہم مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کے ساتھ ملکر حکومت بنا سکتے تھے لیکن چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم یہ حکومت نہیں بنائیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close