سندھ
این اے 249 میں فیصل واوڈا سے شکست کے بعد اب شہبازشریف کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی مل گئی ، پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
کراچی ن : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست عدالت نے منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں دوبار ہ گنتی کیلئے شہبازشریف نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے اور ان کی درخواست کو بھی سمات کیلئے منظور کرلیا گیاہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ این اے 249 میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں اس لیے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے ۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈ ا کامیاب ہوئے تھے ۔