سندھ
پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکلے
کراچی : شہر قائد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 116 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکلے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما ملک شہزاد اعوان 21 اگست 2014 سے اشتہاری ہیں اور ان کی کامیابی کو ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار صالحین نے چیلنج کردیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان ایک کروڑ روپے کے چیک باونس کیس میں اشتہاری ہیں ،ملک شہزاد 9 ہزار 9 سو 66 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صالحین نے 9 ہزا7سو 11 ووٹ حاصل کیے تھے۔ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کو چیلنج کرنے والے امیدوار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نومنتخب رکن اسمبلی نے 2013 کے الیکشن میں دوسرے نام سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، ایک اشتہاری مجرم رکن اسمبلی نہیں بن سکتا اسے نااہل قرار دیا جائے۔