کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت، کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود کی شہادت پر اظہار افسوس
آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین محمود کی شہادت اور دنیا ٹی وی کے رپورٹر فرید اللہ کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی کو ایک انسانیت دشمن اقدام قرار دیا ہے۔
سی پی این ای کے صدر ضیاءشاہد اور سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے میڈیا اور جمہوری اداروں پر اثر انداز ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی، حکومتی ریاستی اداروں کو یاد دلایاہے کہ عوا، میڈیا کے اداروں اور املاک کا تحفظ ان کی آئینی اور قانونی ذمہد اری ہے جس کی ادائیگی میں کوتاہی قطعاً نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی بھرپور اظہار کیا کہ دہشت گردی کے باوجود صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور عوامی اداروں، صحافیوں، اخبارات کے دفاتر اور میڈیا ہاﺅسز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ سی پی این ای کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہید صحافی شہزاد خان اور محمود کے پسماندگان کے لئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا جائے اور زخمی صحافیوں کو مناسب طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔