سندھ
ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید چوہوں سے پریشان
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید سے پوچھا کہ وہ اجلاس میں تاخیر سے کیوں آئی ہیں جس پر خاتون رکن نے کہا کہ وہ چوہوں کی وجہ سے لیٹ ہوئی ہیں۔ سپیکر نے استفسار کیا کہ کیا چوہوں نے آپ کا راستہ روک لیا تھا جس پر ڈاکٹر فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ میرے لاجز میں چوہے گھس آئے تھے اور انہوں نے ہر چیز خراب کردی ، صبح اٹھ کر چیزیں سمیٹنے میں وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے اسمبلی اجلاس میں تاخیر سے شریک ہوئی ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے چوہوں کا معاملہ ڈپٹی سپیکر کے علم میں لانے کی ہدایت کردی ہے