سندھ

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، کشتی پر پھنسے افراد کو بچالیا

کراچی :پاک بحریہ نے کراچی ہاربر میں ریسکیو آپریشن کرکے مہمند شاہ بخاری نامی کشتی پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیا۔

پاکستان ویوز  کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمند شاہ بخاری نامی کشتی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے بعد کشتی پر سوار 22 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ تھا ۔پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہت سے افراد کو بچا لیا ۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close