سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے بوہری کمیونٹی پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر مامور حساس ادارے نے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان بوہری کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے پولیس کو بوہری کمیونٹی کی سکیورٹی کیلئے اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے آئی جی ، ڈی جی رینجرز ، انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگر ادارون کو بوہری قبیلے کیلئے فول پروف سکیوورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اس حوالے سے پولیس کو احکامات دیے ہیں ۔ یاد رہے کہ بوہری کمیونٹی کو پہلے بھی کئی بار نشانہ بنا یا جا چکا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close