کراچی:سندھ اسمبلی کے نومنتخب صوبائی ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے سپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب ارکان نے انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں حلف لیا۔
تقریب حلف برداری کے بعد سپیکر نومنتخب ارکان اسمبلی کو حروف تہجی کے اعتبار سے رجسٹر پر حاضری لگانے کی ہدایت کی ،اسمبلی میں ارکان کے رجسٹر پر دستخط کرنے کا عمل جاری ہے۔