سندھ

بلاول ہاوس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے،اسے گرانے کابیان نہیں دیا:عمران اسماعیل

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے نامزدگورنرعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں نے بلاول ہاوس گرانے کابیان نہیں دیا،میرے بیان کوتوڑمروڑکرسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاجارہاہے۔

تحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کے مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزدگورنرعمران اسماعیل بھی میدان میں آگئے اور وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرکے گھرکوعزت کی نگاہ سے دیکھتاہوں،بلاول ہاوس کوگرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،میرے بیان کوتوڑمروڑکرسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاجارہاہے۔عمران اسماعیل کا مزید کہناتھا کہ بلاول ہاوس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے،میں نے اسے گرانے کابیان نہیں دیابلکہ بلاول ہاوس کے اطراف میں قائم بلنددیواروں کی بات کی تھی،پیپلز پارٹی میر ے بیان پرسیاست کرناچاہتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close