”حلف اٹھانے کیلئے جانے لگی تو والدین نے کہا بیٹی۔۔۔“ پی ٹی آئی کی ایم پی اے عائشہ میمن کے انکشاف نے ہر پاکستانی کو خوش کر دیا
کراچی : عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب اراکین قومی اور سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم پی اے عائشہ عارف میمن بھی شامل ہیں جنہوں نے اب ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہیں رہی۔عائشہ میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ جب وہ حلف اٹھانے کیلئے سندھ اسمبلی روانہ ہونے لگیں تو ان کے والدین نے وعدہ لیا کہ وہ آج کے بعد غریبوں کیلئے کام کریں گی اور غریبوں کا حق چھیننے کے بجائے ان کے حق کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”حلف اٹھانے کیلئے جانے سے پہلے ”امی ابو“ نے وعدہ لیا کہ کبھی ہمیں شرمندہ نہیں ہونے دو گی، غریب سے کبھی کچھ چھینو گی نہیں بلکہ ان کا چھینا ہوا حق واپس دلواﺅ گی اور اس کیلئے اپنی جان بھی لگا دو گی، آج سے میرا ایک ایک قدم میرے ضمیر کی عدالت سے پاس ہونے کے بعد ہی اٹھے گا۔“