کیا آپکو معلوم ہے کہ یہ نوجوان کون ہے
نومنتخب صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کے بار ے میں یہ کہنا تو قبل از وقت ہے کہ وہ کھیلوں کے بارے میں کس قدر معلومات اور شوق رکھتے ہیں مگر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہیں نت نئی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں رکھنے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جیسی پگڑی پہننے کا بے حد شوق ہے ۔
دو روز قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے 28سالہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرکو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پگڑی جیسی اونچے کلے والی پگڑی پہننے کا جنون کی حد تک شوق ہے جس کا اظہار وہ بےشتر اوقا ت میں پگڑی پہن کر کرتے رہتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار محمد بخش مہر کو بچپن سے ہیں اس قسم کی پگڑیاں باندھنے کا شوق تھا جو انہوں نے اپنی جوانی تک جاری رکھا ہوا ہے ۔
اس کے علاوہ وہ کبھی کبھار سندھی ٹوپی بھی پہنن لیتے ہیں جبکہ بعض مقامات پر فیشن کے مطابق جدید ڈیزائن کی ٹوپیاں بھی پہنتے ہیں ۔اس کے علاوہ انہیں نت نئی کاریں ،پجیرواور موٹر سائیکلیں امپورٹ کرنے کا بھی بے حد شوق ہے جبکہ صوبائی وزیر کے پاس ایک دیو ہیکل تلواربھی ہے جو انکے آباﺅ اجداد کی نشانی تصور کی جاتی ہے ۔
سردار محمد بخش مہر گلوکار عاطف اسلم کے گرویدہ ہیں جبکہ وہ کبھی کبھار تقریبات کے لحاظ سے مختلف انداز سے بال بھی بنواتے نظر آتے ہیں ۔
سردار محمد بخش مہر اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے بلا ناغہ ورزش کرتے اور جم بھی جاتے ہیں ۔