سندھ

شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر بے لگام ، نامعلوم افراد نے کار سوار شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

کراچی : کراچی میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں و اقع انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد نے کارسوار شخص پر اندھا دھند گولیوں کی برسات کردی اور فرار ہوگئے ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر اس کی تلاشی لی تو مقتول کی جیب سے شناختی دستاویزا ت ملیں جن سے اس کی شناخت ’’ اصغر ‘‘ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات افسر کابھائی ہے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت کار میں ایک خاتون بھی سوار تھی جو فائرنگ کے بعد رکشے میں سوار ہو کر نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئی ، تاہم مقتول اصغر کی لاش کو تح عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک مزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close