سندھ
وزیراعظم ہاوس کی 18لگژی گاڑیا ں نیلا م کریں گے، گورنر ہاوسز کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا : فیصل واوڈا
کراچی : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس کی 18لگژی گاڑیا ں نیلا م کریں گے اور ملک کے گورنر ہاوسز کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔نجی ٹی وی اے آروائے نیوز کے پروگرام ’’ پاور پلے ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ نواز شریف کو عدالت کی جانب سے سزا دی گئی ، عدالتی مجرم کو بکتربند کی جگہ کندھون پر بیٹھا کر لائیں؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 4ووٹ اضافی ملے ہیں،عمران خان نے جو کہا اس پر عمل ہوگا اور ملک کو تمام گورنر ہاوسز کو عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔