سندھ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تلاشی لینے پر آئی جی سندھ برہم

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری میں داخل ہونے کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تلاشی لی گئی تو وہ سیکیورٹی اسٹاف پر برس پڑے۔

 آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے تو گیٹ پر انہیں چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ آئی جی سندھ کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو انہوں نے عدالت کے اسکریننگ روم میں جا کر اسپیشل برانچ اور ایس ایس یو کے عملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ میں حاضری کے موقع پر چیف سیکریٹری صدیق میمن سمیت دیگر افسران کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close