سندھ

بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی ماڑی پور معطل

کراچی:شہر قائد میں کم عمر بچوں کی جانب سے پولیس موبائل استعمال کرنے پر والد ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا گیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق آج صبح ایک پولیس موبائل کو کم عمر بچے ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے بہادر آباد چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔واقعے کے بعد آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے حکم پر تحقیقات ہوئیں جس سے ثابت ہوا کہ یہ پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے اور یہ ان کے بچے ہیں۔

غفلت برتنے پر آئی جی نے ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا جب کہ معاملے کی مزید چھان بین اور محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close