Featuredسندھ

پاکستان کو سوئس اکاؤنٹس تک تاحال رسائی نہ مل سکی

کراچی: پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان طے پانے والے دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے ترمیمی معاہدے پر عمل درآمد سوئس پارلیمنٹ کی جانب سے تاحال معاہدے کی توثیق نہ ہونے کے باعث التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کا رکن بننے کے بعد پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے ترمیمی معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے، جس کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے معلومات کے تبادلے کے پائلٹ پراجیکٹ کو حتمی شکل بھی دی جاچکی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ جنوری 2018ء سے متوقع تھا، تاہم ترمیمی معاہدے کی دونوں ممالک کے متعلقہ فورمز سے توثیق ضروری تھی۔

مذکورہ افسر نے بتایا کہ پاکستان میں معاہدے کی وفاقی کابینہ توثیق کرچکی ہے، سوئٹزر لینڈ کے دونوں ایوانوں سے توثیق ضروری تھی، ایک ایوان سے توثیق ہوچکی ہے جبکہ دوسرے ایوان سے ابھی توثیق ہونی باقی ہے، جس کے باعث معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز نہیں ہوسکا۔ افسرکے مطابق توقع ہے کہ جلد سوئس پارلیمنٹ کے دوسرے ایوان سے بھی توثیق کے بعد معاہدے پر عمل درآمد شوع ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close