سندھ

عارف علوی نے جماعت اسلامی سے صدارتی انتخاب میں حمایت مانگ لی، ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی: ایم کیو ایم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدرجماعت اسلامی کی حمایت لینے کے لئے ادارہ نورالحق پہنچ گئے،جہاں انہوں نے حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی نے ادارہ نورالحق میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم و دیگر سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملاقات میں صدر کیلیے ووٹ دینے کی درخواست کی ہے، تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی دوستی پرانی ہے،جماعت اسلامی کے انتخابات سے متعلق تحفظات دورکریں گے،انتخابات پر جماعت اسلامی کے تحفظات اپنی جگہ موجود ہیں،آیندہ انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوگا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف کوکامیابی پرمبارکبادپیش کرتے ہیں، کراچی سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی خوش آئند ہے،عارف علوی کوووٹ دینے کافیصلہ پارٹی مشاورت کے بعدکریں گے،کراچی کے حالات پردونوں جماعت کاموقف ایک رہاہے، اگرکراچی کی بہتری کےلئے کام ہوگاتوساتھ دیں گے،کراچی میں اب ترقی کا سفر شروع ہونا چاہئے۔

واضح رہے اس سے قبل عارف علوی ایم کیو ایم کی حمایت لینے کے لئے بہادر آباد بھی گئے تھے جہاں ایم کیو ایم نے صدارتی امیدوار کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close