سندھ

پیپلز پارٹی نے سندھ میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے مخالفین کے منہ بند کردیئے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پچھلے دور حکومت میں سندھ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پی پی پی کو ایک بار پھر منتخب کیا، پیپلز پارٹی نے انتخابات میں سندھ میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں، جو کہتے تھے کہ پی پی پی کمزور یا ختم ہوگئی ہے وہ اب شرمندہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مختلف استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کی عوام اور پی پی پی قیادت کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کیا اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سندھ کابینہ تشکیل دی گئی ہے اور سندھ کابینہ میں نئے لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی کام کرانے کے لئے پرعزم ہے اور ان کی ترجیح تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ عیدالاضحیٰ کے فوری بعد ان مسائل کے حل کے لئے کوششیں شروع کردیں گے اور عوام بھی سندھ میں حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close