سندھ
سندھ کابینہ کے چار ارکان بھاری پروٹوکول کیساتھ گڑھی خدا بخش روانہ ، بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے
سکھر :سندھ کابینہ کے نئے ارکان گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہو گئے ۔
سندھ کابینہ کے چار ارکان ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کے مزار پر حاضری کیلئے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گئے ہیں ۔ چار ارکان کیلئے پروٹوکول کی 30گاڑیاں بھی ساتھ جا رہی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان میں امداد پتافی ، فیاض بٹ ، قاسم نویداور برہان چانڈیو شامل ہیں جو گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوئے ہیں ۔