سندھ

نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھ گئے

کراچی: تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹرپاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت سے متعلق تحریک انصاف کے دعوؤں میں تضاد سامنے آگیا ہے، اور ان کی تعلیمی قابلیت پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق عمران اسماعیل نے اٹلی اور امریکا سے لیدر ٹیکنالوجی اور کیمیکل میں ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب عمران اسماعیل نے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیم انٹر (بارھویں پاس ) درج کی تھی، اور اب انٹر پاس عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہوں گے۔

الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی ناکامی کے بعد محمد زبیر سندھ کی گورنر شپ سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اس عہدے پرعمران اسماعیل کو نامزد کیا گیا تھا، گزشتہ روز ان کی گورنر سندھ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، وہ 27 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close