کراچی: سماجی تنظیم ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بطور سزا دی گئی رقم لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی رقم اتھارٹی لیٹر اور مصرف کے بغیر نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی سینٹر میں رقم عطیہ کرنے کا ایک طریقہ کار موجود ہے جس مطابق رقم منتقل کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی منظرنامے کا حصہ نہیں بننا چاہتے، کیونکہ بعد میں ایسی رقوم کے حوالے سے سوالات و جوابات کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ یہ رقم ایدھی ہوم میں خرچ کریں گے۔