سندھ

آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا

جشن آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی پاکستان ہاؤس سے مزار قائد تک نکالی گئی، اس موقع پر پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کے علاوہ انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیراحمد، اشفاق منگی اور دیگر ٹرک پر موجود تھے۔

ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر پہنچی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مینڈیٹ کا نعرہ لگانے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔

ووٹ لینے والے ناکام ہوگئے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، آج کی ریلی وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’را“نے اپنے ہرایجنٹ کو اسکرپٹ بانٹا ہوا ہے،آج کی ریلی تفرقہ پھیلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ریلی ثابت کردے گی کراچی میں محب وطن لوگوں کی بڑی تعداد ہے۔ ریلی کی تیاری صبح سے ہی شروع ہوگئی تھی پی ایس پی رہنماوں نے پرچم تقسیم کئے۔

ڈاکٹر صغیر نے ٹریفک اہلکار کو بیج لگایا،رہنماؤں نے سیلفیاں بنائیں اورکارکنوں نے بھنگڑے ڈالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close