سندھ

منی لانڈرنگ کیس، زرداری کا قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو 4 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو پیش کیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش ہو چکی ہے، اس لئے اب ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ ان کے موکلین کی حالت ٹھیک نہیں، اس لئے انہیں جیل کے بجائے اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 4 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی درخواست پر جیل حکام کو ان کا طبی معائنہ کرانے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت سے قبل انور مجید نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی ایک شوگرمل پر چھاپہ پڑا، وہاں سے ملنے والا تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، آصف زرداری سے صرف ایک منٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کو تسلی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close