سندھ

وزیراعظم عمران خان چاروں صوبوں میں نیا بلدیاتی نظام لائیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاروں صوبوں میں نیا بلدیاتی نظام لائیں، کراچی کی مردم شماری میں گھپلوں کا نوٹس بھی لیا جائے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہیں، کراچی کی 70 لاکھ کی آبادی کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا، لاہور کی آبادی 3 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم سے بہت سی امیدیں ہیں، وزیراعظم کراچی، حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری کو کالعدم قرار دیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی میں پانی کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close