اینٹی کرپشن ٹیم پھر انٹر بورڈ آفس پہنچ گئی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انٹر بورڈ کے دفتر پر اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران چیئر مین انٹر بورڈ اختر غوری اور اینٹی کرپشن کے عملے کی تلخ کلامی ہو گئی جس کے فوری بعد اختر غوری نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ اداروں کے درمیان تصادم نہ ہو لیکن دوسری جانب سے تصادم کی صورتحال بنائی جا رہی ہے۔اختر غوری نے کہا کہ اینٹی کرپشن اہلکار ریکارڈ چھین کر بھاگے ،اب ریکارڈ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ،سارا معاملہ مشکوک ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن دو لاکھ سے زائد بچوں کا امتحانی ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئی ہے،اب ریکارڈ اس ریکارڈ سے متعلق اینٹی کرپشن ہی جوب دے گی ،میں اس کی گارنٹی نہیں دے سکتا ۔انہوں کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اینٹی کرپشن نے کارروائی کی تھی ،گزشتہ کارروائی میں کوئی بد مزگی نہیں ہوئی تھی ۔ان کا کہنا تھاکہ اب بھی کوشش ہے کہ دونوں اداروںکے درمیان کوئی تصادم نہ ہو لیکن اینٹی کرپشن کے اسلحہ بردار اہلکاروں نے ہمارے ملازمین پر تشدد کیا ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔