سندھ

سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پیچھاڑ شروع ہوگئی

کراچی: صوبہ سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پیچھاڑ شروع ہوگئی ہے، آج جمعہ کو پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم اور محکمہ داخلہ سندھ میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹیز کبیر قاضی کو سیکریٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ہارون احمد سیکریٹری اسپورٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکریٹری اسکول ایجوکیشن عالیہ شاہد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور سابق سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری انفارمیشن قاضی شاہد کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن لبنیٰ صلاح الدین کو بھی عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ بااثر افسر پرویز احمد سیہڑ کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹائی گئی خاتون افسر عالیہ شاہد کو سیکریٹری برائے بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مقرر کر دیا گیا ہے۔

سندھ کی بیوروکریسی میں تین ستمبر کو مزید تبدیلیاں متوقع ہیں اور پانچ مختلف محکموں کے سیکریٹری ادھر سے ادھر کیے جانے کی سمری چیف سیکریٹری سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔ باخبر زرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے کئی نئے وزراء کی طرف سے من پسند افسران کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ وزراء کے ساتھ ایسے افسران مقرر کئے جائیں، جن کے ساتھ ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو۔ سندھ حکومت صوبے میں چیف سکریٹری اور آئی جی تبدیلی کے معاملے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close