اعتزاز احسن سے دوستی و شناسائی دیرینہ ہے، صدارتی انتخابات میں وہ ہمارے امیدوار ہیں، آصف علی زرداری
کراچی: اعتزاز احسن سے دوستی و شناسائی دیرینہ ہے، صدارتی انتخابات میں وہ ہمارے امیدوار ہیں، مولانا فضل رحمان بھی امیدوار ہیں، لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس عہدے پر برجمان ہوکر دنیا کے آگے ملک کا مثبت امیج کون پیش کرسکتا ہے، صدر غلام اسحاق خان نے کیس کیا تو بینظیر بھٹو کی جانب سے اعتزاز احسن وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر اس نے کہا تھا کہ وہ غلام اسحاق خان کو بینظیر بھٹو کا ٹرائیل نہیں کرنے دیں گے بلکہ وہ خود غلام اسحاق کا ٹرائیل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان و شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے وزیراعلی ہاؤس سندھ میں صدارتی امیدوار چودھری اعتزاز احسن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد تقریب میں شریک ارکان اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک ایسا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جسے تاریخ میں یاد رکھا جائیگا، دوستوں کو سمجھنا چاہیئے کہ چودھری اعتزاز احسن کی کامیابی تمام لبرل قوتوں کی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مسائل میں گِھرا ہوا ہے، ایسے میں سب کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔