سندھ

اعتزاز احسن سے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کا کوئی موزانہ ہی نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ارکان اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ اعتزاز احسن کو ووٹ دیں، ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ حزب اختلاف اِکٹھی رہے، ہم صرف ایک ایجنڈے پر اکٹھے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی چیئرمین نے وزیراعلی ہاؤس سندھ میں صدارتی امیدوار چودھری اعتزاز احسن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد تقریب میں شریک ارکان اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں دھاندھلی کے معاملے پر آواز اٹھاتی رہے گی، کیونکہ اگر اس طرح کی دھاندھلی اور سیاسی انجنیئرنگ کے باعث عوام کا انتخابات سے اعتماد ہی ختم ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جب حزب اختلاف کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کی جگہ تین امیدواروں کے نام دے تو میں نے کہا کہ میں تین امیدوار ہے نامزد کردیتا ہوں، پہلا امیدوار اعتزاز احسن، دوسرا امیدوار اعتزاز احسن اور تیسرا امیدوار اعتزاز احسن۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جمہوریت ہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مسلسل تیسری بار انتخابات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن سے تحریک انصاف کے امیدوار کا کوئی موزانہ ہی نہیں ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری طاقتور سویلین صدر تھے، لیکن یہ پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے کہ صدارتی اختیارات وزیراعظم کو منتقل کئے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی حکومت 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، جس کی پیپلز پارٹی بھرپور مخالفت کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close