سندھ

حکومت کوپارلیمنٹ سے بھاگنا نہیں چاہیے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کوپارلیمنٹ کواعتماد میں لینا چاہیے اور اس سے بھاگنا نہیں چاہیے، ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان ہو۔
جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ یوم آزادی پر ہمیں دہشتگردی اور ملکی مفادات کیلئے متحد ہونا ہوگا جس کی ذمے داری حکومت کی ہے، ملکی بقا کےلئے حکومت کو ہمیشہ کوشاں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوپارلیمنٹ کواعتماد میں لینا چاہیے اور اس سے بھاگنا نہیں چاہیے کیونکہ اگر پارلیمنٹ کمزور ہوگی تو حکومت کمزور ہوگی۔ جمہوریت سے مایوس نہیں ہوں جمہوریت اپنے تسلسل کے ساتھ چلے تو مسائل حل ہوں گے اور ہم ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close