سندھ

کسی وارنٹ کی ضرورت نہیں، جہاں ضرورت ہوئی کارروائی کرینگے

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کیلئے اختیارات دیے گئے ہیں، ہمیں کسی وارنٹ گرفتاری کی ضرورت نہیں جہاں ضرورت ہوئی کارروائی کریں گے۔2013ءتک یومیہ 10 سے 12 افراد مارے جاتے تھے ۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہیگا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سی پیک کے خلاف متحرک ہے۔ جرائم پیشہ افراد نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اختیارات ملنے سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تین سال میں 6 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزموں میں 1200 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ عسکری ونگز کے 855 ٹارگٹ کلر بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ پولیس 6 ہزار مقدمات میں چالان عدالتوں میں پیش کرچکی ہے۔ 2013ءسے اب تک 9 ہزار افراد قتل ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close